آزاد کشمیر کے جنگلات میں آتشزدگی ، قیمتی لکڑی  سمیت جنگلی حیات کو شدید نقصان

3 Jun, 2024 | 12:43 PM

 (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے ریاستی دارلحکومت  مطفرآباد کے اطراف مختلف مقامات پر سر  سبز جنگلات میں آتشزدگی، قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے ریاستی دارلحکومت مظفرآباد میں نامعلوم افراد کی طرف سے لگائی جانے والی آگ سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو شدید نقصان ہے۔

 مظفرآباد کے قریب  کبایاچھانجل، بگنڑی ٹھور ڈھیری میں لگی آگ سے جنگل کا بڑا حصہ لپٹ میں آ گیا جبکہ عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا کر بڑے احاطے کو جلنے سے بچا لیا۔

 خیال رہے کہ  جنگل میں آتشزدگی کے  باعث ہر سال وسیع پیمانے پر جنگلات متاثر ہورہے ہیں،آتشزدگی سے ایسے درخت بھی جل جاتے ہیں ہیں جن کو جوان ہونے میں پچاس سال لگتے ہیں،یوں  کئی دفعہ ہواؤں اور گرم موسم  کی وجہ سے لگنے والی آگ  نے جنگلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

 واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے آگ پر قابو پانے اور سر سبز جنگلات کو بچانے کے لیے کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں