ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند

ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند
کیپشن: File photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عظمت مجید: وائے ڈی اے پنجاب کی ہڑتال، سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند کر دی گئیں ۔
 میوہسپتال ،سرگنگارام ہسپتال ،جنرل ہسپتال ،سروسزہسپتال ،جناح ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال  اورشیخ زیدہسپتال کی اوپی ڈی  بند کر دی گئیں ہیں ۔ڈاکٹر شعیب نیازی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے کوئی مطالبات منظور نہیں کیے گئے ،ہسپتالوں کی اوپی ڈی بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔
مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعات پر ڈاکٹرز سکیورٹی بِل نافذ کیا جائے او ر ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے حکومتی وعدوں کی تکمیل فوری کی جائے۔