ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبے بھر میں قبرستانوں کی چاردیواری بنانے کے لئے 50 کروڑ بجٹ مختص

صوبے بھر میں قبرستانوں کی چاردیواری بنانے کے لئے 50 کروڑ بجٹ مختص
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : صوبے بھر میں قبرستانوں کی چاردیواری بنانے کا فیصلہ،پی اینڈڈی بورڈ نے چاردیواری کیلئے 50 کروڑ بجٹ میں رکھ دیئے،بجٹ سے محکمہ بلدیات کی 243 سکیمیں ڈراپ کر دی گئیں۔
 پی اینڈ ڈی بورڈ نے پورے پنجاب کے مختلف قبرستانوں کی چار دیواری کیلئے پچاس کروڑ روپے اگلے بجٹ میں رکھ لئے ۔محکمہ بلدیات کی صوبہ بھرمیں نالیاں ،گلیاں، سیوریج اور سولنگ بنانے کی 243 سکیمیں منظور نہیں کیں۔ محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈنے ان سکیموں پر دوبارہ ورکنگ کر کے لانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے پورے پنجاب کے محکمہ بلدیات کے ایکسین کی دفاتر کی عمارت بنانے کی سکیم بھی ڈراپ کر دی ہے ۔فیصل آباد کی میٹریل ٹیسٹنگ لیب کی سکیم بھی ڈراپ کر دی گئی ہے۔محکمہ بلدیات نے ان سکیموں کیلئے پندرہ ارب روپے مانگے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer