عرفان ملک: شہر میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔ راہگیر سمیت دو افراد زخمی،فائرنگ کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ درج کیا گیا۔
بھتہ نہ دینے پر اسلام پورہ ابدالی چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جس میں راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں فہیم رضا اور راہگیر سَنی نامی لڑکا شامل ہے۔فائرنگ دلاور گجر نامی منشیات فروش کی جانب سے کی گئی،فائرنگ کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں فہیم رضا کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد دلاور گجر موقع سے فرار ہو گیا۔
زخمی فہیم رضا نے بتایاکہ دلاورگجرمبینہ طور پر علاقہ میں منشیات فروشی کرتا ہے، جسے ایسا کرنے سے روکا گیا ، فہیم رضا کا کہنا ہے کہ دلاور گجر نے کچھ دن قبل50 ہزار روپے بھتہ کا مطالبہ کیا،بھتہ کی رقم نہ دینے پر گھر پہنچ گیااور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،دلاور گجر نے فون کر کے ابدالی چوک بلایااور بھتہ کی رقم نہ دینے پر پانچ فائر کر دیئےجس کے نتیجے میں راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،جو میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔