(علی حسن) شاہدرہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ،دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار دو فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چار موٹر سواروں کو روکنے کی کوشش کی،ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔شاہدرہ پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،فائرنگ رکنے پر دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار دو فرار ہو گئے۔
زخمی ڈاکو کی شناخت محرم صالح اور اعجاز کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فرار ڈاکوؤں کی تلاش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ملزمان دوران واردات شہریوں سے بدفعلی وزیادتی کرتے ،ملزمان کے قبضہ سے 1 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
،ایس ایچ او شاہدرہ میاں تحسین نجم کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین زمہ داری ہے۔