(وقاص احمد)سی ٹی او نےشہریوں میں ٹریفک قوانین کاشعوربیدارکرنےکیلئےاحسن اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ آج شہر میں ٹریفک وائیلشن پر چالان نہیں ہوگا،آج شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جائے گی،شہریوں کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائیگا۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن ڈے کا مقصد شہریوں کو قوانین کا تابع بنانا ہے،سی ٹی او لاہور نے تمام تر توجہ ٹریفک کی روانی پر بھی مرکوز رکھنے کی ہدایت کر دی۔
اس سلسلے میں مال روڈ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، سی ٹی او لاہوروارڈنز، لیڈی وارڈنز شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے نظر آئیں گے۔