فیصل ٹاؤن: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

3 Jun, 2024 | 09:19 AM

(فاران یامین)ویڈیو بنا کر خواتین کوحراساں کرنےکادوسراواقعہ بھی منظرعام پر آگیا۔
جوہر ٹاؤن کے بعد خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر  انہیں حراساں کرنے کا دوسرا واقعہ  فیصل ٹاؤن میں پیش آیا۔فیصل ٹاؤن کے علاقے میں واقع عروسہ بیوٹی پارلرمیں کپڑےبدلتےخواتین کی ویڈیو بنائی جانےلگیں۔پولیس نےواقعہ کامقدمہ متاثرہ خاتون وردہ کی درخواست پردرج کیا،مقدمہ میں پارلرمالکن عروسہ، ملازمین کنزہ، ثنا اور مبشرہ  کونامزد کیا گیا۔

 خیال رہے کہ  گزشتہ روز جوہر ٹاؤن کے گرلز ہاسٹل میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا  انکشاف ہوا تھا۔

 ہاسٹل کےملازمین موبائل کیمروں سےلڑکیوں کی واش روم میں ویڈیوز بناتے تھے، ہاسٹل واش روم کے روشن دان، کھڑکی سے چھپ کرویڈیو بنائی جاتی تھی ۔ پولیس نے تمام ملازمین کے موبائل قبضہ میں لے لیے۔ پولیس نےملزمان کے موبائل فون فرانزک کیلئےبھجوا دیئے۔ 
واضح رہے کہ ہاسٹل میں رہنے والی طالبہ کےچچا کی شکایت پرتھانہ جوہر ٹاؤن میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا  جن میں سے ، پولیس نے مقدمہ میں نامزد 4ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ 

مزیدخبریں