آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس

3 Jun, 2023 | 11:51 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیاگیاہے کہ آڈیو لیکس کمیشن نے سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی،آڈیو لیکس کمیشن نے سپریم کورٹ حکم پر آڈیوز کی انکوائری روک دی تھی،رجسٹرار آفس کاکہناتھا کہ حکم عدولی نہیں ہوئی تو توہین عدالت کا معاملہ کیسے بن گیا۔

 یاد رہے کہ ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی نے آڈیو لیکس کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں