ویب ڈیسک:گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے 4رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرنے والوں میں دو قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں ، چاروں رہنماوں نے مشترکہ طور پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا، پارٹی چھوڑنے والوں میں این اے 77 سے خرم دستگیر کے مدمقابل انتخاب لڑنے والے چودھری صدیق مہر بھی شامل ہیں۔
این اے 78 سے ن لیگ کے ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم کے مدمقابل الیکشن لڑنے والے علی اشرف مغل ، امیدوار پی پی 61 سرفراز مہر اور پی پی 59 سے سردار حق نواز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی ،پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنمائوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے سانحہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی اہم رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ رہا ہے ۔