ڈیرہ غازی خان سے اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

3 Jun, 2023 | 10:46 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ڈیرہ غازی خان سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تونسہ سے حافظ طاہر احمد قیصرانی،امام بخش قیصرانی اور عرفان گردیزی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

حافظ طاہر قیصرانی نے مخدوم احمد محمود کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نئیر بخاری،دوست محمد کھوسہ،عبدالقادر شاہین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ حافظ طاہر احمد قیصرانی تونسہ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے۔

دوسری جانب بلاول ہاؤس میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں قائمقام صدر رانا فاروق سعید، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی،شہزاد چیمہ اور فیصل میر شریک ہوئے۔

آصف زرداری نے پارٹی عہدیداروں سے تنظیمی امور اور انتخابی تیاریوں پر مشاورت کی۔

مزیدخبریں