مردان میں 5 ٹیچر، ایک چوکیدار  9 مئی کےپرتشدد واقعات میں ملوث ہونےپرمعطل

3 Jun, 2023 | 10:26 PM

ویب ڈیسک: مردان میں 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین کو صوبائی محکمہ تعلیم نے  معطل کر دیا۔محکمہ تعلیم مردان نے ان معطلیوں کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
 معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔

معطل ہونے والے سرکاری اسکول کے ملازمین پر تھانہ سٹی میں مقدمات درج ہیں۔ عدالتی فیصلے کے انے تک ملازمین معطل رہیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے ان پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔

معطل ہونے والے محکمہ تعلیم کے ملازمین میں وکیل خان گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ کلے،محمداسماعیل pst گورنمنٹ پرائمری سکول خان میاں کلے ڈاگٸی، امیرحمزہ pst جی پی ایس بارو شہبازگڑھی، طارق شاہ CT گورنمنٹ ہائی سکول سکندرے مردان، شیرشاہ چوکیدار جی ایچ ایس ہادی کلے تحت بھائی،شکیل احمد pst جی پی ایس طاٶس طارق آباد شامل ہیں۔

مزیدخبریں