ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائی کے بعد کرپشن کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی حکومت پر پھٹ پڑے۔
گوجرانوالہ میں ڈیوٹی جوڈیشل میجسٹریٹ ن چوہدری پرویز الٰہی کو ڈھائی ارب روپیہ کمیشن لینے کے دو مقدمات میں بری کیا تو ان کی رہائی کے دوسرے لمحہ ہی انہیں اینٹی کرپژن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر آفس میں ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ اس مرتبہ پرویز الٰہی کی گرفتاری پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے سنگین الزام میں ہوئی۔
پرویز الٰہی کے اس وقت بیرون ملک مقیم صاحبزادے مونس الٰہی نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی ،لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چودھری پرویز الٰہی بری ہوگئے تو اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا ۔