ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی کا انقلابی اقدام؛  پنجاب کے بڑے شہریوں میں ڈرائیونگ لائسنس دفاتر24 گھنٹے کھلے ہیں

Punjab DRiving license centers improved system, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی قومی شناختی کارڈ  رکھنے والا ہر شہری اب پنجاب کے کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتاہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کے لئے انقلابی اقدام متعارف کروا دیا۔

انسپلٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ اب  پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے کسی ضلع، صوبے یا برادری کی کوئی قید نہیں،  پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز بڑے شہروں میں  ہفتہ میں سات دن چوبیس گھنٹے اور چھوٹے اضلاع میں ہفتے میں 06 دن ڈبل شفٹ میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔گریٹ اقبال پارک اور اقبال ٹاؤن ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز میں 24 گھنٹےلائسنسنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ24/7 اور ڈبل شفٹ سسٹم کے ذریعے ماضی کی نسبت دگنی تعداد میں شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنا رہے ہیں۔

یہ سہولت مہیا کر دیئے جانے کے بعد اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے کسی بھی سفارش، رشوت یا جان پہچان کی ضرورت نہیں پڑے گی۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ نئے نظام میں جرمانہ کا سلسلہ بھی ختم کردیا گیا ہے،24/7 سسٹم کے حوالے سے شہری 1787 پر شکایت درج کروائیں ہم جواب دیں گے،،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کو نئے نظام میں کوئی بھی پریشانی یا دشواری ہو تو  محکمہ ان کی فوری مدد بھی کرے گا اورر اپنے نظام کی خرابیاں بھی دور کرے گا۔ پنجاب پولیس پاکستانی شہریوں کے لئے 24/7 ڈرائیونگ لائسنسنگ کی بلا تعطل سہولت کو مزید بہتر بنائے گی


**