ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالاکےڈیوٹی جوڈیشل میجسٹریٹ نےپرویزالٰہی کو کرپشن کےدونوں مقدمات میں بری کردیا

Parvaiz Ilahi acquitted from two corruption cases, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہفتہ کی صبح گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کے خلاف رشوت  ستانی کے دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر  وکیل کے دلائل سننے کے بعد  فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ ہفتہ کی شب ڈیوٹی میجسٹریٹ نے  محفوظ فیصلہ سنایا اور پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

چوہدری پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں میں دو ارب روپیہ اور پشاس کروڑ روپیہ سے زائد کیک بیک لینے کے الزام میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے  بھی پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا۔