آشیانہ اقبال ریفرنس پر مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی

3 Jun, 2023 | 08:11 PM

جمال الدین : احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی فاضل جج نے کہا میں حج کرنے جا رہا ہوں واپس آ کر اس کیس پر فیصلہ سناؤں گا۔

 احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔ فاضل جج نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا میں حج کیلئے جا رہا ہوں اس کے بعد کیس پر فیصلہ سنائیں گے۔احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سماعت کی ۔ نئے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیاء پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے پر وکلاء نے دلائل دیئے ۔وکلاء نے کہا ناکافی شواہد کی بناپر پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

ملزمان کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ملے کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو بری کیا جائے۔شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کو نیب نے بے گناہ قرار دے دیا ہے۔آشیانہ اقبال سکیم میں کوئی بے ضابطگی یا کرپشن نہیں ہوئی۔ نیب افسران نے پہلے دن سے بد نیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا۔ نیب نے شہباز شریف اور دیگر کو آشیانہ اقبال ریفرنس میں کلین چٹ دے رکھی ہے ملزمان کو بری کیا جائے۔

مزیدخبریں