ہسپتال میں معمر خاتون کا بازو کی بجائے آنکھ کا آپریشن کردیا گیا

3 Jun, 2023 | 07:41 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد  الفلاح انٹر نیشنل نجی ہسپتال میں معمر خاتون کا بازو کی بجائے آنکھ کا آپریشن کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہسپتال کی 6 او ٹیز سیل کر دیں اور ہسپتال خالی کرنے کیلئے اتوار 12 بجے تک مہلت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اورکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے نجی ہسپتال کی 6 او ٹیز کو سیل کر دیا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر ثقلین نے ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال خالی کرنے کیلئے اتوار 12 بجے تک کی مہلت دیدی۔

مزیدخبریں