ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم شہبازشریف سے البیراک گروپ کے چئیرمین احمد البیراک کی ملاقات، پاکستان میں انویسٹمنٹ پر بات چیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف   سے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں البیراک گروپ کے بورڈ آف دائیریکٹر کے چئیرمین احمد البیراک نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے البیراک گروپ کے پاکستان میں منصوبوں کی پزیرائی کی. البیراک گروپ نے پاکستان میں کم لاگت کے رہائشی منصوبوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، شہری فضلہ ے بجلی بنانے اور ٹریکٹر کی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی سے آگاہ کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا. 

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے.