ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا اور وفاقی حکومت سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کردی۔
بلوچستان حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع گوادر میں سروسز،ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،
،بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ بھی ضلع گوادر کو اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے
گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابرنے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کےفیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا ۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوں، صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کادرجہ دیکر دیرینہ مطالبہ منظورکرلیا، وفاقی حکومت بھی گوادر میں لگنے والی صنعتوں کو وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، ٹیکس فری زون سے گوادرپورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے. پورٹ سٹی دوبئی اور سنگارپور بھی ٹیکس فری زون تھے تبھی ترقی ہوئی. گوادر میں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گااور فارن ایکسنچ بھی آئےگا.