لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب کی یونیرسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل روک دیا

3 Jun, 2023 | 05:22 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:پنجاب کی یونیرسٹیز  میں مستقل  وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نےوائس چانسلرز کی تعیناتی  کا عمل روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات  میں وائس چانسلرز کی تعیناتی  کا عمل روک دیا گیا۔ عدالت نے  27 جون تک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نگران حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ 

 جسٹس شاہد کریم نے  پنجاب یونیورسٹی کےراجا علی رضا کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

مزیدخبریں