چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید ریلیف دینا ملک سے زیادتی ہے، شرجیل میمن

3 Jun, 2023 | 04:49 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرویو میں اقرارجرم کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بی بی سی کو انٹرویو نشرنہ کرنے کی درخواست کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ملک میں مارشل لا لگ چکا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ یہ شخص ریاست کو دھمکیاں لگارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مجھے جیل میں ڈالا گیا تو 9مئی جیساردعمل ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید ریلیف دینا ملک سے زیادتی ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت لوگوں کے دلوں میں زہر گھولاگیا۔

مزیدخبریں