ویب ڈیسک: نگران وزیر اطلاعات عامر میرنےپرویز الہی کے وکیل کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ ٹویٹر میں حکومت پنجاب کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک ٹویٹ میں عامر کا ردعمل پوسٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ رانا انتظار فیصلہ کریں کہ وہ پرویز الہی کے وکیل ہیں یا ہائیکورٹ بار کے صدر، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کا نمائندہ کس منہ سے کرپشن کنگ کا دفاع کر رہا ہے۔
عامر میر نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا انتظار چند ٹکوں کے لیے پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے وکیل بن گئے ہیں۔۔
عامر میر نے کہا کہ عمران خان نے خود پرویز الہی کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا۔
عامر میر نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سراسر مذاق تھا۔ جج نے دلائل سنے بغیر ہی پرویز الہی کو ڈسچارج کر دیا۔ جج غلام مرتضی ورک کا فیس بک پیج پی ٹی آئی کی حمایت میں بھرا پڑا تھا۔میں نے ٹویٹ کر کے بتایا تو موصوف نے فوراً پیج ڈیلیٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ جج کے فیس بک پیج کے سکرین شارٹس شیئر کر رہے ہیں۔ پرویز الہٰی کو میرٹ کی بجائے یوتھیا کنکشن پر ڈسچارج کیا گیا۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والے اپنا منہ کالا نہ کریں۔
عامر میر نے کہا کہ سیاسی ورکرز بھی وکیل کے روپ میں بار کا پلیٹ فارم استعمال نہ کریں۔ ڈاکو کا دفاع کرنا ہے تو بار کے عہدے سے استعفی دیں۔