ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹابچاو اورمرغ بانی پروگراموں کےلئےنئے بجٹ میں فنڈ نہیں رکھےگئے

City42, Imran Khans projects will not continue next year,
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:  حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں شروع کیے گئے کچھ منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کیلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص نہیں کیے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں عمران خان کے کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے فنڈز نہیں رکھے جائیں گے جو پہلے تقریباً 20 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

 خیال رہے کہ رواں مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کیلئے 12 کروڑ روپے رکھے گئے تھے، اسی طرح وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔