مندر جانے پر تنقید کرنے والوں کو سارہ علی خان کا کرارا جواب

3 Jun, 2023 | 03:27 PM

ویب ڈیسک : بالی و وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے مندر جاکر پوجا کرنے کے اپنے عمل پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیا ہے کہ "جنہیں جو کہنا ہے کہتے رہیں، وہ مندر جاتی رہیں گی۔"

تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان نے 2018 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، وہ پہلے بھی مندروں سمیت ہندو مذہب کے دوسرے مقدس مقامات پر جاتی رہی ہیں۔ مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سارہ علی خان کے مندر جانے سمیت دیگر ہندو مذہب کے مقدس مقامات پر جاکر وہاں عبادات کرنے کی وجہ سے ان پر ماضی میں بھی تنقید ہوتی رہی ہے۔ تاہم حال ہی میں ان پر اس وقت تنقید کی گئی جب وہ اپنی نئی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کی پروموشن کے لیے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ہمراہ اترپردیش اور مدھیا پردیش کے قدیم مندروں میں گئی تھیں۔اداکارہ نے مندروں میں جانے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جن میں انہیں مندروں میں پوجا کرتے دیکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان کی جانب سے مندروں میں جانے اور وہاں پوجا کرنے کی تصاویر شیئر کیے جانے پر لوگوں نے ان پر تنقید کی تھی۔جہاں سارہ علی خان کو مسلمانوں نے آڑے ہاتھوں لیا، وہیں ہندو ازم کے پیروکاروں نے بھی ان پر تنقید کی اور دعوی کیا کہ "جب جب اداکارہ کی فلم ریلیز ہونے والی ہوتی ہے، وہ مندروں پر جاکر پوجا کرکے ڈراما کرتی ہیں،اسی حوالے سے اداکارہ نے ایک تقریب میں مندر جانے پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مندروں میں جانا نہیں چھوڑیں گی۔

مزیدخبریں