بھارت ایشیا کپ کےلئےنہ آئےہمیں تب بھی ورلڈ کپ کےلئےجاناچاہئے،وہاب ریاض

3 Jun, 2023 | 01:44 PM

ویب ڈیسک :  پنجاب کے نگراں وزیر کھیل  اور سینئیر کرکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے ، البتہ اگر پھر بھی بھارت ایشیا کپ کے لیے یہاں نہ آئے تو ہمیں تب بھی ورلڈکپ کھیلنے کے لئے انڈیا جانا چاہیے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ کے پاکستان دورہ کے بعد پنجاب کے نگراں وزیر  کھیل کا بھارت پاکستان کرکٹ تنازعات کے متعلق کسی نمایاں شخصیت کا پہلا بیان ہے۔ 

ایک انٹرویو میں  پاکستانی فاسٹ بولر اور صوبہ پنجاب کے نگران وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ ’یہ بات غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ اگر انڈیا ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان بھی انڈیا ورلڈ کپ نہ کھیلنے جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بہت فرق ہے۔ورلڈ کپ میں دنیا کے چیمپئن بنتے ہیں جبکہ ایشیا کپ میں صرف ایشیا کے چیمپئن ہوتے ہیں۔‘

ایشیا کپ سے متعلق پنجاب میں سکیورٹی کی تیاریوں کے بارے میں سوال پروہاب ریاض نے کہا کہ ’ابھی پاکستان سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیریز کھیل کر گئے ہیں اور یہاں پر سکیورٹی کے اعتبار سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا  کہ ’ایسی صورت میں کچھ میچ تو پاکستان میں کھیلےہی جا سکیں گے۔‘

مزیدخبریں