ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

 کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

امتیاز شیخ کا کہناتھا کہ سیاحتی مرکز پر سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہکینجھر جھیل 24 کلومیٹر رقبے پر محیط ہے، جدید ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین بھی کیا جارہا ہے.

اجلاس میں کویت انویسٹمنٹ ایجنسی کی جدید ریزورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا، صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملکی اور غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔