( سٹی42) شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔
مرغی کی گوشت سرکاری قیمت 615 روپے کلو پر برقرار ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 395 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 410 روپے فی کلو برقرار ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 260 روپے فی درجن مقرر۔ انڈوں کی پیٹی 7680 روپے میں فروخت ہوگی۔