ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرمنٹ کے فوری بعد 65 فیصد پینشن ملے گی، سول سروس رولز میں نئی ترمیم

ریٹائرمنٹ کے فوری بعد 65 فیصد پینشن ملے گی، سول سروس رولز میں نئی ترمیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب کی نگران کابینہ نے پنجاب سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس ہوا جس میں سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے بعد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پینشن کی فوری ادائیگی یقینی ہوگی، جب تک پینشن کے مکمل کاغذات تیار نہیں ہوتے تب تک 65 فیصد پینشن ملتی رہے گی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب میں سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت زیادہ وزن والے ٹرالرکو سڑک پر آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔