اکبری گیٹ،جائیداد کے تنازع پرچھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی  قتل

3 Jun, 2022 | 10:48 PM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)اکبری گیٹ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ اندرون اکبری گیٹ میں پیش آیا جہاں 38سالہ ہارون الرشید کا اپنے چھوٹے بھائی علی عباس کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ جمعہ کی سہ پہر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر علی عباس نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے ہارون الرشید کو شدید زخمی کردیا۔

واقعہ کے دوران علی عباس خود بھی زخمی ہو گیا ، دونوں زخمیوں کو محلے داروں نے فوری طبی امداد کے لئے نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ منتقل کیا، جہاں ہارون الرشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم علی عباس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں