(زاہد چوہدری)مہنگائی کے طوفان سے شیر خوار بھی بری طرح متاثر ، نوزائیدہ بچوں کیلئے فارمولا دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
مہنگائی کی حالیہ لہر نے شیر خوار بچوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ نونہالوں کیلئے فارمولا دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی قیمتوں میں تین سو روپے سے لے کر ایک ہزار روپے سے زائد تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔
بچوں کے دودھ نفامل او لیک کی قیمت گزشتہ ماہ 2410 تھی جو بڑھ کر 3550 روپے ہوگئی ہے ۔ نیوٹرافل دودھ کی قیمت 1550 سے 1710 روپے کر دی گئی ۔ نیورالیک ملک کی قیمت 1630 سے 1950 روپے ہوگئی ۔
لیکٹوگرو 1320 سے 1416، لیکٹوجن ون 1350 سے 1453 ،نیولیک 1440 سے 1640 روپے ، میجی ایف ایم ٹی 2860 سے 3150 روپے ، انفامل اے پلس 2 کی پرانی قیمت 4260 نئی قیمت 5400 روپے ہوگئی ۔ ایف لیک کی پرانی قیمت 1450 سے 1610 ہوگئی ۔ریسورس جونیئر کی قیمت 1980 سے 2280 روپے ہوگئی ۔