ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر لیگی رہنماؤں کی انوکھی منطق

Musaddiq Malik and SKA Presser Islamabad
کیپشن: Musaddiq Malik and SKA Presser
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ن لیگ نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ گزشتہ حکومت کو قرار دے دیا، مصدق ملک کا کہنا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں آج بھی حکومت قیمت خرید سے کم قیمت پر  پٹرول بیچ رہی ہے، معیشت کو استحکام دینے کے لئےمشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے عمران خان کی پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی آج عوام مہنگے پیٹرول کی صورت میں بھگت رہی ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

 سابق حکومت ختم ہونے سے کچھ دن قبل اس وقت کے وزیر توانائی نے ایک خط تحریر کیا تھا جس میں روس سے تجارت کے فروغ اور پیٹرولیم کے شعبے میں تجارت کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان نہ کوئی معاہدہ ہے اور نہ ہی کسی مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوئے ہیں، اگر 30 فیصد سستا تیل مل رہا تھا تو پی ایس او کے ٹینڈر میں کیوں نہ آتا؟

مصدق ملک کامزید کہناتھاکہ عمران خان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دی گئی سبسڈی کی قیمت آج عوام ادا کر رہے ہیں، عمران نے جو سبسڈی دی اس کی منظوری کہیں سے نہيں لی، ہم نے لیوی نہیں بڑھائی، اس کا بوجھ ہم نے اٹھایا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا گزشتہ حکومت جاتے جاتے ملکی معیشت پر بوجھ ڈال کر گئی، دنیا میں کہیں بھی قیمت خرید سے کم پٹرول نہیں بیچا جاتا، آج پٹرول پر نہ سیلز ٹیکس ہے نہ لیوی جبکہ آج بھی حکومت قیمت خرید سے کم پر پٹرول بیچ رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer