ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی کے حصول لیے خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی ،ویڈیو وائرل

Lack of water,in India
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کو پانی کی قلت کے سنگين مسئلے کا سامنا ہے، جس سبب لاکھوں افراد کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔بھارت ميں سالانہ بنيادوں پر دو لاکھ افراد کی اموات پينے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
 بھارت میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون  پانی کے حصول کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا  ہے کہ ایک خاتون رسی یا کسی سہارے کے بغیر دیوار پر سپائیڈر مین کی طرح چڑھ رہی ہے۔

یہ ویڈیو مدھیہ پردیش میں رہنے والوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کنویں میں اتر کر پانی حاصل کرنا پڑتا ہے کیونکہ  کنویں اور تالاب سوکھ جانے کے سبب لوگ پانی کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق علاقے میں 3 کنویں ہیں مگر سب ہی لگ بھگ خشک ہوچکے ہیں، پانی کا ہینڈپمپ بھی نہیں۔

 بھارت میں خشک سالی عام ہوتی جا رہی ہے، جس سے کسانوں کی مشکلات میں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔بھارت کی  بڑی  آبادی  اپنے گھروں کے پاس پینے کے صاف پانی کے بندوبست سے محروم ہیں۔