حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر بلاول بھٹو کا اقوام متحدہ کو خط

3 Jun, 2022 | 07:50 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کا فیصلہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنے خط میں یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کےفیصلے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا،انہوں نے یاسین ملک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنے خط میں یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا۔

خط کےمتن لکھا کہ یاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں، یاسین ملک کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہورہی ہے۔

بھارتی روئیے کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کری۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ اقوام متحدہ ہندوستان پر زور دے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر قید تمام دیگر کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔

مزیدخبریں