(ویب ڈیسک)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوکر 197 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے پر برقرار ہے۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈيکس 943 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 290 پر آگیا۔