دل پرپتھررکھ کر پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں،غریب عوام کو ریلیف دیں گے،وزیراعظم

3 Jun, 2022 | 06:18 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دل پرپتھررکھ کر پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نےآٹا،چینی، دالوں پرعوام کوریلیف نہیں دیا، عدم اعتمادکی کامیابی کا پتاچلاتوانہوں نےپٹرول کی قیمتیں کم کردیں، پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہے۔ انہوں نے گوادر میں تعمیراتی کام کا فضائی جائزہ لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ گوادر میں چین نے ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ کا انتظام کیا ہے۔ اگر پہلے سستے داموں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگ جاتے تو گوادر کے ہر گھر میں صاف پانی کی سہولت دستیاب ہوتی۔ چین نے معیاری ایسٹ ایکسپریس وے بنائی ہے جس کا آج افتتاح ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیز چینی باشندوں کو عمدہ سیکیورٹی فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں بسنے والے 3200 گھرانوں کے لیے سولر پینل فراہم کررہے تھے۔ گوادر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے لیکن ابھی کام کی رفتار تسلی بخش نہیں ہے۔ گوادر سے کراچی تک سفری سہولت کو بہتر کریں گے۔ چینی بھائیوں، پاکستانی دوستوں، سیکیورٹی ایجنسیز کا شکرگزار ہوں۔

 سال 2017 میں گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ جو چینی صدر کی جانب سے گرانٹ کے طور پر دیا گیا تھا۔ لیکن ہم ابھی تک اسے مکمل نہیں کرپائے ہیں۔ گوادر میں پانی کا مسئلہ ہے۔ جس پر تیسرے فیز میں کام کیا جائےگا۔ گوادر پورٹ کی کئی سالوں سے ڈریجنگ نہیں ہو سکی۔ گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایسٹ بے کی تعمیر سے گوادر نیشنل ہائی وےکے ذریعے کراچی سے منسلک ہوگا۔

گوادر کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کوشش ہے کہ گوادر اور اطراف میں سولر پینل سے بجلی پیدا کریں۔ مزید وقت ضائع کیے بغیر گوادر کے لیے بھی ڈی سیلینیشن پلانٹ لگائے جائیں۔ گوادر کے عوام کی ترقی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا اہم کردار ہے۔ دیگر اور معاملات بھی سست روی کا شکار ہیں

   شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نےتیل کی قیمتیں کم کرکےجال پھینکاتاکہ ہم پھنس جائیں، پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں، امپورٹڈ چیزوں پرکس طرح سبسڈی دی جاسکتی ہے؟

قیمتیں بڑھانے کے علاوہ ہمارے پاس آپشن نہیں تھا، غریب لوگوں کوہم نے 2 ہزارروپےسبسڈی دی ہے،ہمارا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، غریب عوام کو مزید ریلیف فراہم کریں گے، غریب عوام پرمزیدبوجھ لادنا ظلم اورزیادتی سےکم نہیں، اشرافیہ اپنے وسائل غریب عوام پرنچھاورکریں، مجھ سمیت تمام وزراکوسادگی اختیارکرنا ہوگی، اشرافیہ،حکومت اور افسران کوسادگی اختیارکرنا ہوگی۔

مزیدخبریں