سٹی 42 : والٹن کنٹونمنٹ بورڈ آفس میں حلقہ کے مسائل کے حل کے بارےمیں میٹنگ,وائس پریذیڈنٹ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری شریف نمبردار نے وارڈ وائز حلقہ کے مسائل کا جائزہ لیا, بورڈ افسران کی جانب سے تمام وارڈز میں جاری ترقیاتی کاموں بارے میں بریفنگ دی گئی۔
والٹن کنٹونمنٹ بورڈ آفس میں حلقہ کے مسائل کے حل کے بارے میں میٹنگ ہوئی. وائس پریذیڈنٹ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری شریف نمبردار نے وارڈ وائز حلقہ کے مسائل کا جائزہ لیا.اس موقع پر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ میاں فقیر حسین, راجہ یاسر,مظہر جٹ, انیس رحمان, میاں عاشق, چیف انجینیر عبدالصمد, محمد زاہد خان, عظمت, زاہد داد خان, فیصل شہزاد سمیت دیگر شریک ہوئے.
والٹن کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی جانب سے تمام وارڈز میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی. چوہدری شریف نمبردار کا کہنا تھا کہ گلیوں کے پیچ ورک, سٹریٹ لائٹس اور صفائی کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ڈرینج سسٹم کو اپگریٹ کیا جا رہا, مون سون سے قبل نکاسی آب کے انتظامات مکمل ہوں گے۔