ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جون کا مہینہ فیصلہ کن ہوگا۔ شیخ رشید کا اہم بیان آگیا

جون کا مہینہ فیصلہ کن ہوگا۔ شیخ رشید کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جون کامہینہ سیاسی طورپرفیصلہ کن ہوگا ، یہ غیر ملکی آقاؤں کےکہنے پر فیصلے کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ملک کی جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ 16 پاور پلانٹ بند اور 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، شدید لوڈ شیڈنگ میں لوگ گرمی سے مر رہے ہیں۔شیخ رشید کا معاشی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ 60 فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا، زرمبادلہ کےذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ہمارا درجہ منفی کردیا ، پہلے معیشت ڈیفالٹ ہوتی ہے اس کے بعد ملک ڈیفالٹ ہوتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے میں 60روپےلیٹر پیٹرول قیمت بڑھا دی، بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھادی گئی ،چینی 100روپے فی کلو پہنچ گئی، 15 جون تک قوم انتظارکرے یہ خود سڑکوں پر آئے گی، موجودہ حکومت کے خلاف ماتم کرے گی، ایم کیو ایم کومبارک ہو میئر اور گورنر ان کے لگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران کی طرف جارہا ہے ، سیاست دان ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ، جون کامہینہ سیاسی طورپرفیصلہ کن ہوگا ، یہ غیرملکی آقاؤں کےکہنے پر فیصلےکر رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا غریب معاشی طورپر مر جائے گا یا امپورٹڈ حکومت سیاسی طور پر مر جائے گی، عوام کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی ، اب عمران خان سڑکوں پر ہوں گےاور یہ آگے ہوں گے۔شیخ رشید نے لانگ مارچ میں پولیس تشدد سے متعلق کہا کہ پولیس سے گلہ نہیں جنہوں نے زیادتی کی ان سےگلہ ہے، راناثنااللہ  22 افراد کا قاتل ہے،اےاین ایف مقدمہ درج نہیں کرسکی، راناثنااللہ نے ملک میں جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں ، تین مرتبہ میری بہنوں کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ابھی اور بھی پیٹرول کی قیمت کو بڑھائی گی، ان لوگوں کےاب تک بیرون ملک کے دورے ختم نہیں ہورہے، یہ لوگ جون میں تاریخ سازمہنگائی کرنے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، جس نے بھی یہ ماسٹر پلان بنایا ہے اس نے ہماری خدمت کی ہے، ہمارے جتنے بھی حلقے کمزور تھے اب مضبوط ہوگئے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر