ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سدھوموسے والا کا قتل کس نےاور کیوں کیا؟بشنوئی گینگ نے بتادیا

Sidhu Moose Wala murder case news statement criminal
کیپشن: Sidhu Moose Wala murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کےمشہور پنجابی گلوکارسدھو موسے والا کے قتل پر سکھ برادری سمیت شوبز سے جڑے لوگ اور ان کے مداحوں حصول انصاف کے لئے احتجاج کررہے ہیں،  سدھو کو قتل کرنے والے گینگسٹر لورنس بشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ سدھو موسے والا کا قتل اس کے گینگ نے کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار لورنس بشنوئی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اس کے گینگ ممبر نے سدھو موسے والا کا قتل کیا کیونکہ وکی مڈوکھیرا اس کا بڑا بھائی تھا جس کے قتل کا بدلہ سدھو کو قتل کرکے لیا گیا۔

لورنس بشنوئی کا کہنا تھاکہ وہ سدھو موسے والا کے قتل میں شامل نہیں کیونکہ جس وقت سدھو موسے والا کا قتل ہوا وہ اس وقت جیل میں تھا، اسے سدھو کی موت کی اطلاع  ٹی وی کے ذریعے ملی۔

سدھو موسے والا کی سکیورٹی ہٹانے کے اگلے ہی ان کو قتل کردیا گیا تھا، سدھو موسے والا انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ تھے اور انہوں نے حالیہ ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ اپنی نشست ہار گئے تھے۔

29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer