ٹک ٹاک بین

3 Jun, 2022 | 03:13 PM

ویب ڈیسک :سندھ یونیورسٹی نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی۔

سوشل میڈیا پر کچھ طلباء کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بدھ کے روز کیمپسز میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد یونس لغاری نے بھی غیر اخلاقی ٹک ٹاک بنانے پر پابندی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کو کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں جو یونیورسٹی کے احاطے میں طلباء کی طرف سے بنائی گئی تھیں۔

مزیدخبریں