سٹی 42:میڈیکل سٹوروں پر غیر معیاری اور مہنگے داموں ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف محکمہ صحت کا کریک ڈاؤن۔
رپورٹ کے مطابق ڈرگ انسپکٹروں نے دو درجن میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے چالان ڈرگ کورٹ میں پیش کر دیے۔چیرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا کی عدالت میں دو درجن میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف غیرمعیاری ادویات اور مہنگے داموں ادویات فروخت کرنے والے مڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف چالان پیش کیے عدالت نے مختلف تاریخوں میں مالکان کوطلبی کے نوٹس جاری کردیے۔
محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے میڈیکل سٹوروں مالکان کے خلاف مہنگی۔ ادویات فروخت کرنے پر کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے عدالت میں جن دو درجن میڈیکل۔سٹوروں کے خلاف چالان پیش کیےان میں کیر فارمیسی علامہ اقبال ٹاونن،سہیل میڈیکل سٹور راے ونڈ،سلمان میڈیکل سٹور راے ونڈ،احسان سرجیکل جوہرٹان،حمزہ میڈیکل سٹور بند روڈ،سمیت دو درجن میڈیکل شامل ہیں۔