مویشی منڈیاں لگانےکے لیے تیاریاں شروع

3 Jun, 2022 | 02:26 PM

سٹی 42: عید الضحٰی سے 10روز قبل مویشی منڈیاں لگانے کے لئے محکمہ بلدیات نے تیاریاں شروع کر دیں۔

 رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹس، کیٹل مارکیٹ ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور واسا سے پلان مانگ لیا سیکرٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی کی ہدایات پر مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔ لوکل گورنمنٹ کی ہدایات کےمطابق مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص جگہوں پر لگائے جائیں گے۔ غیر قانونی منڈیاں یا سیل پوائنٹس لگانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ کیٹل اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز عید الاضحی پر اضافی عملہ ہائر کریں۔

اسد رحمان گیلانی کا کہنا ہے کہ اوور چارجنگ کے خاتمے خریداروں اور بیوپاریوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی پلان بھی تیار کیا جائےگے۔اسد رحمان گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ سٹیل شیڈز ،ڈسپنسری،واش رومز،لوڈنگ ،صاف پانی ،ماسک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے منڈیوں میں اے ٹی ایم کی سہولت بھی دی جائے۔اسد رحمان گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے منڈیو ں کے ساتھ الگ الگ پارکنگ پوائنٹس بھی لگائے جائیں اور کیٹل مارکیٹس میں شکایات کے حل کے لیے لیے سیل بھی قائم کیے جائیں ۔

مزیدخبریں