وزراء اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم

3 Jun, 2022 | 12:33 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصںوعات مزید مہنگی ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزرا ءاور افسران سمیت خود کا بھی پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا، افسران اور اپنا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیےکیونکہ سرکاری خزانے پر بوجھ پڑھنے کا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے، 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا کچھ کم ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 30/30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ۔
 

 
 

مزیدخبریں