پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

3 Jun, 2022 | 11:42 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیاہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیاہے،ہوشربا قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا ہر اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 30/30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ۔

 
 

مزیدخبریں