ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حنیف عباسی کیخلاف درخواست غیر مؤثرہونے پر خارج

حنیف عباسی کیخلاف درخواست غیر مؤثرہونے پر خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

سماعت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا استعفیٰ عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل حنیف عباسی نے عدالت کوکہا کہ حنیف عباسی کے مستعفی ہونے پر درخواست غیر مؤثر ہوگئی ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا, درخواست میں کہا گیا تھا کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، حنیف عباسی کی سزا معطل ہوئی ہے، ختم نہیں ہوئی۔

اس درخواست کے تناظر میں عدالت نے وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔