ٹائیگر اور دیشا کیخلاف ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

3 Jun, 2021 | 10:31 PM

ویب ڈیسک:  معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی کرنےپر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی کرنےپر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرممبئی پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ کے دوران ہیرو پنتی نہ دکھائی جائے۔

ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پیغام میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وائرس کے خلاف جاری جنگ کے دوران ہیروپنتی سے باز رہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،دونوں افراد بغیر کسی وجہ کے عوامی مقام پر گھومتے پائے گئے تھے۔

مزیدخبریں