پولیس نے ٹک ٹاکر کوکی گینگ کو دھر لیا

3 Jun, 2021 | 08:30 PM

سٹی 42:سی آئی اےکاہنہ پولیس کی کارروائی ،ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے" کوکی گینگ"کے3 ملزم گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا
 تفصیلات کے مطابق س سی آئی اےکاہنہ پولیس  نے کارروائی  کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے "کوکی گینگ "کے 3 ملزموں  کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزموں  میں گینگ کاسر غنہ وقارعرف کوکی،احمد رضا اور عطا فرید لکھوشامل، گرفتار ملزموں سےناجائز  رائفل,2 پسٹلز اور گولیاں برآمد۔

واضح رہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر ایس ایچ او شادمان کی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو بناکر وائرل کرنے والا ملزم عمان گرفتار کیا تھا۔ملزم نے ٹک ٹاک پر ویڈیو میں اسلحہ کی نمائش کی تھی۔ایس ایچ او شادمان راؤ اویس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد  کرکے مقدمہ درج کیاتھا۔

مزیدخبریں