سٹی 42: لاہور سے کراچی تک ٹرین کاسفر غیرمحفوظ اورخطرناک قرار،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر نےسکھر ڈویژن ریلوے ٹریک کو خطرناک قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کی جانب سےسی ای او ریلوے کوارسال کیے گئے مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور سے کراچی تک ٹرین کاسفر غیرمحفوظ اورخطرناک ہے،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر نےسکھر ڈویژن ریلوے ٹریک کو بھی خطرناک قراردیا ہے۔ ڈی ایس سکھر طارق لطیف کیجانب سے بجھوائے گئے مراسلے میں بتایاگیاکہ سکھر ڈویژن میں بچھی مین لائن کا 456 کلو میٹر لمبا ٹریک حالت خراب ہے جبکہ 532کلو میٹر برانچ لائن کا ٹریک کی بھی حالت بری ہے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور محفوظ ٹرین آپریشن کے لیے جامع پلان بنایا جائے، ٹرین حادثات کی روک تھام اور ریلوے ساکھ کو بچانے کے لیے ٹریک کی بحالی ضروری ہے،لاہور سے کراچی جانے والے ٹرینوں میں سے اکثر حادثات سکھر ڈویژن میں ہی رپورٹ کیے گئے۔