بچی کو اغواء کرکے نکاح کرنےکاواقعہ،والد عدالت پہنچ گیا

3 Jun, 2021 | 07:39 PM

سٹی 42: گیارہ سال کی بچی کو اغواء کرکے نکاح کرنے سے متعلق کیس ،والد عبدالعزیز نے بچی کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

 تفصیلات کےمطابق  گیارہ سال کی بچی کو اغواء کرکے نکاح کرنے سے متعلق کیس  کی لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نےسماعت کی،ڈی ایس پی  سی آئی اےملک عرفان صفدر منڈی بہاؤالدین نے بچی زینب کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچی کی عمر دیکھ کر میڈیکل کروا کر دارلامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ناصر اقبال غوری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیاکہ تقریباً تین ماہ قبل میری بیٹی لاپتہ ہوئی۔  بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ ہربنس پورہ میں درج کروائی گئی،درخواستگزار عبدالعزیز نےعدالت سے استدعا کی کہ میری بیٹی  کو بازیاب کرانے اورملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

مزیدخبریں