ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکولوں کو بجلی کے بلوں سے نجات دینے کا فیصلہ

اسکولوں کو بجلی کے بلوں سے نجات دینے کا فیصلہ
کیپشن: school
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں   پنجاب  کے تمام اسکولوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی زیرصدارت کابینہ کے  اجلاس میں بہت اہم فیصلے کئے گئے۔  ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے  کے لیے اہم فیصلے کئے گئےہیں۔ جس کے تحت صوبے  بھر میں اب پرائیویٹ گاڑیوں  کو بھی انسپکشن سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، 5 سال سے پرانی گاڑیوں کے لئے انسپکشن سرٹیفکٹ لازم ہو گا، اس سے قبل صرف بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کے لئے یہ ضروری تھا۔ اس کے علاوہ   پنجاب کابینہ نے مرحلہ وار صوبے کے تمام اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے،  اس عمل  سے سالانہ  اربوں  روپے  کی  بچت  کی  جا سکتی  ہے،  جب  کہ  نیٹ  میٹرنگ  سے  چھٹی  کے  بعد  پیدا  ہونے  والی  بجلی   ترسیلی کمپنیوں کو  فراہم  کی  جائے گی۔
ذرائع کے  مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں محسن لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اعتراض اٹھایا   کہ آپ سیکرٹریوں کو محکمانہ اقدامات کے حوالے سے براہ راست ملتے ہیں، اس حوالے سے وزرا کو علم نہیں ہوتا۔ جس پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں جس کو مرضی ملوں میرا اختیار ہے۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ پنجاب کابینہ نے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کے لیئے خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے، مزید یہ کہ سرکاری ملازمین کو 21 سے 25 فیصد الاؤنس یکم جون سے دیا جا رہا ہے، اس اضافے کی مد میں صوبہ پنجاب  کے خزانے پر 29 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔