پرائیویٹ امتحانات پر پاپندی عائد، نئے احکامات جاری

3 Jun, 2021 | 07:11 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

اکمل سومرو: اب پرائیویٹ گریجویشن نہیں ہوگی، بی اے کے متبادل ایسوسی ایٹ ڈگری کے پرائیویٹ امتحانات پر پاپندی عائد، یونیورسٹیوں کو رواں سال سمسٹر سسٹم کے تحت ریگولر داخلے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
 لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری کے پرائیویٹ امتحانات ختم کر دیئے گئے ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحان سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کی پالیسی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ رواں سال اگست میں سمسٹر سسٹم کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری میں یونیورسٹیاں داخلے کریں گی۔

سرکاری یونیورسٹیوں کو ایسوسی ایٹ ڈگری میں پرائیویٹ داخلے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسوسی ایٹ ڈگری میں صرف سمسٹر سسٹم ہی نافذ ہوگا۔ رواں سال اگست سے ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحان سمسٹر سسٹم کے تحت لیا جائے گا۔ ایسوسی ایٹ ڈگری میں مجموعی طور پر 60 کریڈٹ آورز کا نصاب پڑھنا ہوگا۔ تین کریڈیٹ آورز کے ساتھ 20 کورسز لازمی طور پر پڑھنا ہوں گے۔

ہر سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹی سائنس و آرٹس مضامین کے کورسز ڈیزائن کرنے کی مجاز ہوگی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری میں زیر تعلیم ہر طالب علم کو 9 ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ لازمی کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں