جسٹس (ر) عاطر محمود چئیرمین پنجاب سروس ٹربیونل لاہور تعینات

3 Jun, 2021 | 04:36 PM

Malik Sultan Awan

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ عاطر محمود چئیرمین پنجاب سروس ٹربیونل لاہور تعینات کردیئے گئے، پنجاب حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عاطر محمود کو تین سال کے لئے چئیرمین پنجاب سروس ٹریوبل تعینات کیا ہے، جسٹس ریٹائرڈ عاطر محمود  نے  عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد  جسٹس ریٹائرڈ عاطر محمود کے بطور چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ جسٹس ریٹائرڈ عاطر محمود جب عہدے کا چارج کرنے کے لئے پہنچے تو سیشن جج ریحان بشیر سمیت دیگر ممبران  سروس ٹربیونل نے ان کا استقبال کیا۔
جسٹس ریٹائرڈ عبدالسمیع کی ڈییوٹیشن کی مدت پوری ہونے پر جسٹس ریٹائرڈ عاطر محمود کو چئیرمین پی ایس ٹی تعینات  کیاگیا ہے، جسٹس عاطر محمد  12 اپریل 2013 سے 8 مارچ 2021 تک جج لاہور ہائیکورٹ تعینات رہے، جسٹس ریٹائرڈ عاطر محمود کا تعلق لاہور سے ہے، وہ ممبر پنجاب بار کونسل  اور ہائیکورٹ بار کے  فنانس سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں